11

انتقام کی آگ بجھانے کیلئے جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے مرکزی احسن اقبال نے کہاہے کہ انتقام کی آگ بجھانے کیلئے جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں، نیب نے چلتے ہوئے منصوبے تباہ کر دیئے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، پٹرول، گیس، بجلی، ادویات کیوں مہنگی ہیں، حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے، نیب نے منصوبے کی 6 ارب روپے لاگت ظاہر کی، نیب نے چلتے ہوئے منصوبے تباہ کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں ایک ماہ رہ گیا ہے، حکومت نے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی، پاکستان میں نیب کی ساکھ زیرو ہوچکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں