Thursday, April 25, 2024
ہوماوورسیزبیرون ملک سے 50 برس سے زیادہ عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت

بیرون ملک سے 50 برس سے زیادہ عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت

ریاض (آئی پی ایس) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کےلیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کردی ہے۔ بیرون ملک سے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ قبل ازیں بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیےعمر کی حد 18 سے 50 برس تک تھی۔ سعودی عرب کے اخبار روزنامے ’عکاظ‘ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد بیرون مملکت سے معمر افراد بھی عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔ اخبار کےمطابق قبل ازیں وزارت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 برس عمر کی شرط عائد کی گئی تھی جبکہ کم سے کم 18 برس تھی۔ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے احکامات کی رو سے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد ختم کردی گئی ہے جبکہ کم از کم عمر کی حد برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔