Thursday, April 25, 2024
ہوماوورسیزشاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظبی ٹی 10 سیزن 5 میں شامل

شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظبی ٹی 10 سیزن 5 میں شامل

دبئی (آئی پی ایس) پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی ابوظبی ٹی 10کے سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس کے ساتھ معروف پاکستانی گیند باز محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ابوظبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا جس میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے چنا ان میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں جبکہ صہیب مقصود دہلی بلز ،رومان رئیس اور انور علی دکن گلیڈی ایٹرکی طرف سے کھیلیں گے ۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کریس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن شامل ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 کا پانچواں سیزن 19نومبر سے 4 دسمبر تک ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے مقابلے میں چھ ٹیمیں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ائیٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز حصہ لے رہی ہیں یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوور زکے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔