Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ ترینہرات میں شدید لڑائی، طالبان 5مختلف جانب سے حملہ آور، افغان کمانڈر بھی مارے گئے

ہرات میں شدید لڑائی، طالبان 5مختلف جانب سے حملہ آور، افغان کمانڈر بھی مارے گئے

کابل،افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات میں شدید لڑائی جاری ہے،، طالبان شہر کے جنوبی حصوں میں داخل ہوگئے، افغان فورسز کے کمانڈر بھی مارے گئے، گورنر عبدالصبور اور سابق جنگی سردار اسماعیل خان فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔
افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات میں گھمسان کی جنگ جاری ہے، کئی روز کی لڑائی کے بعد طالبان ہرات شہر کے جنوبی حصے میں داخل ہوگئے۔ حملے میں افغان فورسز کی فرسٹ ریجمنٹ کے کمانڈر کرنل عبدالحمید مارے گئے۔ہرات شہر پر طالبان 5 مختلف جانب سے حملہ آور ہیں، جنکا مقابلہ افغان فورسز کے ساتھ ساتھ عوامی ملیشیا بھی کررہی ہے ،ہرات کے گورنر عبدالصبور طالبان کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہیں، جبکہ 78 سالہ سابق جنگی سردار اسماعیل خان بھی اپنے لوگوں کے ہمراہ ہرات میں موجود ہیں۔کابل میں افغان صدر کی اہم رہنمائوں سے ملاقات ہوئی جن میں سابق جنگی سردار، سیاستدان اور فوج اور انٹیلی جنس کے سابق سربراہان شریک ہوئے۔ ملاقات میں عبداللہ عبداللہ، عبدالرب رسول سیاف اور محمد کریم خلیلی بھی موجود تھے۔افغان صدارتی محل سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغان رہنمائوں نے سیاسی مذاکرات کے ذریعہ افغانستان میں قیام امن کا مطالبہ کیا اور ملک کی سالمیت کیلئے لڑنے والی افغان فوج پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔