Saturday, April 20, 2024
ہومتازہ ترینکابل: تعلیمی ادارے پر خود کش حملہ، 19 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کابل: تعلیمی ادارے پر خود کش حملہ، 19 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کابل (نیوزڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آور نے افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔
خود کش حملہ آور نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں واقع کاج ایجوکیشن سینٹر نامی تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان طالبان کی حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔