Friday, March 29, 2024
ہومکالم وبلاگز5 اگست یوم استحصال

5 اگست یوم استحصال

تحریر: عدنان مختار
بھارتی کرفیو لاک ڈاون کو تین سال بیت گئے ،بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی شناخت ختم کرنے کے لیے آرٹیکل 370 اور شق 35 Aکاخاتمہ کیا جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کے کروڑوں مسلمانوں کی شناخت ختم کر کے اس کو ہندوستان کا حصہ بنانا چاہتا تھا بھارت نے اپنے مظالم ڈھانے کے لیے کرفیو نافذ کیا اور لاک ڈاون کرتے ہوئے غریب بچوں،بزرگوں،خواتین اور نوجوانوں کا استحصال کیا اس ظلم و بربریت کے خلاف حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے عالمی برادری کو پیغام دینے کے سلسلہ میں یوم استحصال منایا جاتا ہے 5 اگست 2022کے یوم استحصال کے موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان،مشیر اطلاعات رفیق نئیر,چیف سیکرٹری آزادکشمیرعثمان چاچڑ,سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد،ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی طرف سے اس بار بھی بھارت کو بھرپور پیغام دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں, حالیہ سوشل میڈیا کے دور میں محکمہ اطلاعات کی طرف سے حقیقت اجاگر کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جارہا ہے بھارتی ظلم و بریت پر آواز بلند کرنے کے لیے 5 اگست 2022 کو صبح سویرے بھمبر آزاد کشمیر کی مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی رہائی کے لیے خصوصی دعائیں ہوں گی صبح 9 بجے ڈی سی آفس میں تمام مکاتب فکر سے افراد شریک ہوں گئے جو بھارت کے خلاف کالی پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے مظاہرین کی طرف سے بینرز سیاہ پرچم بھی اٹھائے پجائیں گے بھارت کے خلاف عالمی برادری کو پیغام دیا جائے گا بھارت ظلم و بریت کر رہا ہے یوم استحصال کے موقع پر ایل او سی سماہنی اور ایل او سی برنالہ میں اسی مناسبت سے ریلی اور پروگرام کاانعقاد ہو گا ضلع بھمبر کی سیاسی سماجی شخصیات،علما اکرام،وکلا،صحافیوں،ضلعی انتظامیہ،پولیس تمام ادارہ جات کے سربراہان کی طرف سے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کیاجائے گا, مقبوضہ وادی کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا,اہلیان بھمبر کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا بھارتی ظلم و بریت ختم ہو گی,حکومت پاکستان اور عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔