Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانآج کے بچوں کو مسقبل کے معمار بنانا قوم کے اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے،ایڈمرل آصف سندریلا

آج کے بچوں کو مسقبل کے معمار بنانا قوم کے اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے،ایڈمرل آصف سندریلا

اسلام آباد/سکردو،چیئرمین معاون فاونڈیشن ایڈمرل آصف سندریلا نے کہا کہ آج کے بچوں کو مسقبل کے معمار بنانا قوم کے اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے ،اساتذہ اگر بہت اور اچھے انداز میں بچوں کی تعلیمی بنیاد رکھے تو یہ بچے آگے جاکر قوم کے بھاگ ڈور سنبھالنے کے قابل ہوں گے۔ اسلام آباد سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے تربیت حاصل کرنے والے معاون فاونڈیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ سے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ بلتستان کے نوجوانون میں تعلیم کا شعور باقی جہگوں کی نسبت زیادہ ہے ۔ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن نبی شاہ نے کہا کہ علم کی شمع روشن کرنے میں معاون فاونڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے بلتستان کے چاروں اضلاع میں کمیونیٹی سکول قائم کرکے محکمہ تعلیم بلتستان کے کام آسان کردیا ہے معان فاونڈیشن کے زیر اہتمام بلتستان کے چاروں اضلاع میں کمیونیٹی سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو بعنوان کنٹینیوز پرفیشنل ایجوکیشن کیپسٹی بلڈنگ کے ٹرینگ سیشن کے اختتام پر ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان بنی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں غریب اور متوسط طبقے کو گھر کے دہلیز پر علم کی سہولیات پہنچانا بہت بڑا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلتستان کے چاروں اضلاع میں معاون فاونڈیشن کے زیر اہتمام قائم سکولوں میں پڑھانے والے 77سے زائد اساتذہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہ نوجواں معاشرے میں علم کی روشنی پھیلارہے ہیں اور ان میں موجود صلاحیتوں کا جتنا تعریف کرے کم ہیں انہوںنے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ بلتستان کے شہروں سے زیادہ تعلیمی رجحان بلتستان کے دیہاتوں میں ہیں اور ان دیہاتوں کے بچوں کو معیاری تعلیم انکے اپنے دہلیز پر فراہم کرنے میں معان فاونڈیشن پیش پیش ہے مختلف اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کومزید ہنر مند بنانے اور پڑھانے کے اسکل بڑھانے کیلے انٹر نیشنل لیول کے ماہروں سے تربیت دلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ معیاری تعلیم پر یقیں رکھتی ہے اور اس سلسلے میں اساتذہ کو مکمل تربیت دی جاتی ہے انہوں نے تعلیمی میدان میں اس ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون فاونڈیشن کے ریجنل منیجر میجر ریٹائرڈ اعجاز علیم نے کہا کہ بلتستان کے طلبا میں کسی چیز کی کمی نہیں البتہ اگر کسی چیز کی کمی ہے تو صرف اور صرف گائیڈنس کی ہے یہاں کے طلبا تعلیمی میدان سمیت دیگر میداں میں بھی صف اول ہے انہوں نے کہا کہ معاون فاونڈیشن کا یہ ویژن ہے کہ وہ معاشرے میں علم کی نور پھیلائیں کیونکہ علم کے زریعے سے ہی معاشرہ تر قی کی راہ پر گامزن ہوسکاتا ہے انہی مقصد کو لیکر علم کی روشنی پھیلانے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کمیونٹی بنیاد پر قائم سکولوں کے اساتذہ کو مکمل تربیت دینا اس لیے ضروری ہے کہ طلبا کا بنیاد انہی کے ہاتھوں سے رکھنا ہے اور جب بنیاد مضبوط ہو تو آگے بہتر ہوسکتا ہے اسی لیے ٹیچنگ کے طریقہ کار اور رہنما و اصول سے اساتذہ کو شناسائی رکھنا نہایت ضروری ہے اسی لیے طلبا کو پڑھانے سے قبل یا پڑھاتے وقت وقفہ وقفہ سے اساتذہ کی بھی تربیت ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ نت نئے اصول سیکھ سکیں اور اسی حساب سے بچوں کو تعلیم دلا سکے ۔اس موقع اساتذہ کو تربیت دینے والے پی سی ڈی این کے سینئر ٹرینر نے کہا کہ بلتستان کے اساتذہ کو ٹریننگ دیتے ہوئے بڑی خوشی ہوئی کہ یہ لوگ علم دوست اور بچوں سے پیار کرنے والے ہیں ،بحیثیت ٹرینر ہم نے بھی اس ٹریننگ کے دوراں ان اساتذہ سے بہت کچھ سیکھی اور انکو بھی جدید تدریسی نقطہ نگاہ کے مطابق سکھانے کی کوشش کی امید ہے کہ یہ پڑھے لکھے نوجواں معاشرے میں مزید بہتر انداز سے قوم کے معماروں کو قابل بنانے میں کردار ادا کریں گے۔اس تقریب میں پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن واجد علی اے ڈی آئی خواتیں ونگ سیمرا اور معاون فاونڈیشن بلتستان کے پروگرام نیجر نائلہ شگری نے بھی اپنی خیالات کا اظہار کیا۔واضح رہے معاون فاونڈیشن نے اساتذہ کو یہ تربیت پی ڈی سی این کے زریعے دی اور اس تربیت میں 77سے زائد اساتذہ نے شرکت کی آخر میں اساتذہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔