Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانپنجاب میں 176ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے گئے

پنجاب میں 176ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے گئے

لاہور،پنجاب میں 176ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبے کے 176ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے، رجسٹرار ہائیکورٹ کی طرف سے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، ٹرانسفر کئے گئے ججز کو 12اکتوبر تک نئی جگہوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عباس کا لاہور سے اٹک تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال کا منڈی بہائو الدین سے لیاقت پور تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی رضا کا راولپنڈی سے احمد پور شرقیہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کا فیصل آباد سے چشتیاں ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالرفیق کا چشتیاں سے جام پور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عائشہ رشید اعوان کا لاہور سے ساہیوال تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کاشف کا علی پور سے لاہور ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عامر حبیب کا سیالکوٹ سے لیاقت پور ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد کا گوجرانوالہ سے ملتان اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر امین احمد پور شرقیہ سے ٹیکسلا تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔