Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد،المناک ٹریفک حادثے میں بدقسمت خاندان کے 7افراد جاں بحق

اسلام آباد،المناک ٹریفک حادثے میں بدقسمت خاندان کے 7افراد جاں بحق

اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت میں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں شادی کی تقریب میں جانیوالی گاڑی نالے میں گرگئی ، حادثے کے نتیجے میں 7افرادجاں بحق ہوگئے،گاڑی کوحادثہ رات گئے بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، کار گہری گھائی میں جا گری، جس کے بعد زخمی پوری رات نالے میں پڑے رہے، صبح ہونے پر پولیس کواطلاع ملی جب تک سب کی موت ہو چکی تھی،حادثے کا شکار ہونے والے افراد پھل گراں شادی میں شرکت کے بعد واپس بھارہ کہو آ رہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادمیں 6خواتین شامل ہیں، جس کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق ایک ہی خاندان کے تمام افراد شادی میں شرکت کے بعد بھارہ کہو احمد ٹائون واپس آرہے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹائون بھارہ کہو سے ہے۔مرنے والوں میں شہناز بی بی کی عمر 35 سال، طاہرہ بی بی کی 30 سال، شمائلہ 32 سال، حمزہ مقبول کی عمر 17 سال، رمشا 16 سال، رابعہ 13 سال جبکہ مناہل کی عمر 11 سال ہے۔ حکام نے ڈیڈ باڈیز کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔