Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانپنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری

پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری

لاہور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دیے۔
منصور احمد کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ،ذیشان ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کردیا گیا۔شاہد ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سے ٹرانسفر کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عثمان حسن کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ،سجاد محمود بابر کو اسسٹنٹ کمشنر حضری ،محمد سلیم کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو فیصل آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ حراست افضل کو سیکشن افسر فوڈ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔