12

پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری

لاہور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دیے۔
منصور احمد کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ،ذیشان ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کردیا گیا۔شاہد ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سے ٹرانسفر کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عثمان حسن کو اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی ،سجاد محمود بابر کو اسسٹنٹ کمشنر حضری ،محمد سلیم کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو فیصل آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ حراست افضل کو سیکشن افسر فوڈ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں