Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانصحافی پولیو ویکسی نیشن سے متعلق منفی تاثر کو زائل کر نے کیلئے کرداراداکریں، عبدالباسط

صحافی پولیو ویکسی نیشن سے متعلق منفی تاثر کو زائل کر نے کیلئے کرداراداکریں، عبدالباسط

وانا (حفیظ وزیر) ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹرعبدالباسط نے کہا ہے کہ معاشرے میں بیماریوں کے خاتمہ کے لئے شعورو آگاہی اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافی پولیو ویکسی نیشن سے متعلق منفی تاثر کو زائل کرکے معاشرے اور بالخصوص والدین کو ویکسینیشن کی اہمیت اورافادیت سے آگاہ کریں تاکہ مل جل کر بچوں کو عمر بھرکی معذوری سے محفوظ رکھ سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورکے کرائم رپورٹرز کے لئے منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاورکشاپ کے دوران سینیئرصحافی محمود جان بابر نے اپنی پریزنٹیشن میں پولیو کے خاتمہ میں میڈیا کے کردار اور خصوصا پولیو ویکسینیشن سے متعلق غلط فہمیوں اور منفی رجحانات کے خاتمہ میں صحافیوں کے ممکنہ کردار پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر سرفراز،ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، یو نیسیف کے کمیونیکیشن کے ماہر اعجاز الرحمن اور دیگر معا ون اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صحت و کمیونیکیشن کے شعبوں کے ماہرین نے خطہ میں پولیو کی صورتحال اور اس کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کاوشیں سے شرکا کو آگاہ کیاورکشاپ سے اپنے خطاب میں ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹرعبدالباسط نے کہا کہ اس وقت دنیا بھرسے پولیو کا خاتمہ کیا جاچکاہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان دنیا کے ان دوممالک میں شامل ہے جہاں پولیو سے ایک جانب ہر سال متعددمعصوم بچے عمربھرکی معذوری سے دوچارہورہے ہیں تو دوسری جانب پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث وطن عزیز کو عالمی برادری میں بدنامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پولیوکے خاتمہ کے لئے قومی ایمرجنسی کا نفاذکرکے وفاقی اورصوبائی سطح پر تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے نتیجہ میں اس موذی مرض کے خلاف قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی جاچکی ہیں ملک اور خصوصا خیبرپختونخوا میں پولیو کیسوں میں نمایاں کمی آئی ہے تا اس سال پورے صوبہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیامگر ہمارا ہدف پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہے انہوں نے پولیو ویکسین کے خلاف پراپیگنڈے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین ہرلحاظ سے،محفوظ اور موثر ہے اور اسی ویکسین کے استعمال سے اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر سے پولیو کا کامیابی سے خاتمہ کیا جاچکا ہے اور یہ امرخوش آئند ہے کہ میڈیا کے فعال تعاون سے پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا بڑی حد تک زائل ہوچکا ہے عبدالباسط نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک صحت مند اورتوانا مستقبل اور پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے میڈیا کا تعاون جاری رہے گا تاکہ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص والدین میں پولیو کے خلاف شعور و آگاہی اجاگر کیاجاسکے ورکشاپ میں شریک کرائم رپورٹرزنے ورکشاپ کو بہت مفید قرار دیتے ہوئے اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ورکشاپ کے آخر میں شرکا میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔