Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پرویز الٰہی کو بھیج دیا گیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پرویز الٰہی کو بھیج دیا گیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت بھیج دیا گیا۔
ریفرنس میں موقف اپنایا کہ دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی جبکہ دوست مزاری اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کر چکے ہیں، گیلری میں اجلاس کیا، پولیس بلائی اور تشدد کیا۔
ریفرنس کے مطابق دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی، 62 (1) (e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، آرٹیکل 63 اے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی ہے۔
دوست مزاری نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے۔ ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔