اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز بگٹی کی ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماوں کی ملاقات میں قومی و صوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان موثر رابطوں، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے شرکا کا جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر بلوچستان کو درپیش چیلنجز، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوامی خدمت کے لئے صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی۔
سپیکر قومی اسمبلی سے گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات، ملکی امور پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

