Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزفلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر

فلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر

منیلا: (آئی پی ایس) فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی۔
زلزلہ سوموار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 37 منٹ پر آیا جس کے بعد فلپائن، انڈونیشیا، جاپان اور آسٹریلیا میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں متعدد عمارتوں کو منہدم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

فلپائنی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کم از کم 134 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 10 ہزار خاندان بے گھر ہو گئے ہیں، کئی لاپتہ بھی ہیں۔

منڈاناؤ فلپائن کا رقبے اور آبادی دونوں اعتبار سے دوسرا بڑا جزیرہ ہے، جہاں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ افراد آباد ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جانی نقصان کے اعداد و شمار کی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے ابھی تصدیق ہونا باقی ہے، جو مختلف مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لے کر ان کی توثیق کرتی ہے۔

سرکاری ادارے کی جانب سے آئندہ چند روز میں باضابطہ تازہ رپورٹ جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔