اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل،میڈیایڈوائز چیئرمین سینیٹ میاں خرم رسول کے مطابق دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے ، چیئرمین سینیٹ خود روزانہ کی بنیاد پر کانفرنس سے متعلق تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور سفارتی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندگان کی شرکت کرینگے۔ کانفرنس امن، سیکیورٹی اور ترقی کے فروغ کے موضوع پر اسلام آباد میں 11 تا 12 نومبر 2025 کو منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں ماحولیاتی اقدامات، پائیدار ترقی اور وسائل کی مساوی تقسیم سے متعلق عملی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں گی۔
