واشنگٹن (سب نیوز) کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زہران ممدانی کی بطور میئر نیویارک کامیابی نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے خوشی کا موقع ہے، مجھے فخر ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے بھرپور طریقے سے زہران ممدانی کی انتخابی مہم چلائی ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ زہران ممدانی نے ثابت کیا ہے کہ اصل تبدیلی تب آتی ہے جب آپ لوگوں تک ان کی زبان میں پہنچیں اور ان کی عزت و وقار کے لیے جدوجہد کریں۔زہران ممدانی کی جیت نسل پرستی کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے ،انتخابی مہم کے دوران زہران ممدانی کو نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا سامنا بھی کرنا پڑا، تمام چیلنجز کے باوجود ان کی جیت امریکا میں مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ ہے ،زہران ممدانی کی کامیابی سے امریکی سیاست میں برابری اور سماجی انصاف کو حقیقی طور پرجگہ ملے گی۔
