Friday, November 14, 2025
ہومدنیاعالمی گورننس جنوب کی طرف دیکھ رہی ہے، چینی میڈیا سروے

عالمی گورننس جنوب کی طرف دیکھ رہی ہے، چینی میڈیا سروے

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر کے 47 ممالک میں ایک سروے کرایا گیا ۔اس سروے میں 9 ہزار 182 افراد نے حصہ لیا ۔ گلوبل ساؤتھ ممالک کے جواب دہندگان چین سے عالمی گورننس میں ایک نیا اور بڑا کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ سروے میں تمام ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک شامل تھے، جہاں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے عام شہریوں سے رائے لی گئی۔چین کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے بنیادی تصورات نے گلوبل ساؤتھ میں جواب دہندگان کے درمیان وسیع پیمانے پر حمایت حاصل کی ہے۔

سروے میں، 92.9فیصد جواب دہندگان نے اتفاق کیا کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی معاملات میں برابری کی بنیاد پر حصہ لینا چاہیے۔ 86.6فیصد نے نشاندہی کی کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ترقی اولین ترجیح ہے۔ اور 78.8 فیصد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر مشتمل بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھا جانا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔