Saturday, November 15, 2025
ہومدنیاچین اور فجی نے ہمیشہ باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر

چین اور فجی نے ہمیشہ باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور فجی کے صدر راتو نیکامہ لالابالاو نے چین اور فجی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فجی، بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران، بین الاقوامی حالات میں تبدیلیوں سے قطع نظر، چین اور فجی نے ہمیشہ باہمی احترام، برابری، تعاون اور مشترکہ مفاد کے اصولوں پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور ایک دوسرے کی قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ اختیار کرنے کی حمایت کی ہے۔حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تعمیر کے تحت بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے دونوں عوام کو حقیقی فائدہ پہنچا ہے اور چین۔فجی دوستی عوام کے دلوں میں مزید گہری ہو گئی ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ وہ چین۔فجی تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور صدر لالابالاو کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع کو ایک نئے نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور چین۔فجی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئے مرحلے تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔صدر لالابالاو نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور فجی کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونا دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ فجی اور چین نے باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی بنیاد پر ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جس کے تحت تعاون کے دائرے میں مسلسل وسعت آ رہی ہے اور دونوں ممالک نے علاقائی و بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ فجی۔چین تعلقات مزید گہرے، متحرک اور روشن مستقبل کے حامل ہوں گے۔اسی روز، چین کے وزیرِ اعظم لی چھیانگ اور فجی کے وزیرِ اعظم سیتوینی ربوکا نے بھی ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔