Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کا قرض بھاری شرح سود پر حاصل کرنے کا انکشاف

آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کا قرض بھاری شرح سود پر حاصل کرنے کا انکشاف

سلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے حاصل کردہ سات ارب ڈالر کا قرضہ پانچ فیصد شرح سود پر لیے جانے کا انکشاف ہواہے، وزیرخزانہ نے مہنگے بیرونی کمرشل قرضے لینے کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم تب قرض لیں گے جب ضرورت ہوگی، کمرشل بینکوں سے کوئی بھی قرض اپنی شرائط پرلیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی کمرشل بینکوں سے حاصل کردہ قرضے کی شرائط پیش کردی گئی ہیں۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ آئی ایم ایف سے تقریبا 5 فیصد شرح سود پر 7 ارب ڈالر قرض حاصل کیا گیا جس میں 3.37 فیصد ایس ڈی آر ریٹ، 1 فیصد مارجن اور 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو قرضہ گریس پیریڈ سمیت 10 سال کی مدت میں قابل واپسی ہوگا اور آئی ایم ایف کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں یہ قرض واپس کیا جائے گا۔

اجلاس میں چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرض لینے کا انکشاف ہوا جن میں چائنا ڈیویلپمنٹ بینک، انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک شامل ہیں۔ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک اور مشترکہ لون فسیلٹی بھی حاصل کی گئی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 55 سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔