کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما وسابق رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید کے گھر ہونے والی چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعدیہ جاوید کی گھریلو ملازمہ ہی لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئی تھی، واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کو فاطمہ نامی ملازمہ کو رکھا گیا تھا، جو اکثر ساتھ بہن اور ماں کو بھی لے آتی تھی، 6 اکتوبر کو ملازمہ اپنی بہن کے ساتھ کام کرنے آئی اور کام کرنے کے بعد سوا 3 بجے وہ واپس چلی گئی۔
مدعی مقدمہ نوید نے کہا کہ 7 اکتوبر کو پتہ چلا میری بہن سعدیہ جاوید کے گھر واردات ہوگئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے نے کہا کہ میرے گھر سے 85 لاکھ کا سونا اور 5 لاکھ کیش چوری ہوئے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او درخشاں کلیم موسی نے کہا کہ وظیفہ کریں پیسے مل جائیں گے، ایس ایچ او دعائیں کرنے کا مشورہ دیتا رہا، اس کا رویہ درست نہیں تھا۔
پیپلزپارٹی کی رہنما کے گھر چوری کی واردات،ایس ایچ او کا دعائیں کرنے کا مشورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔