Sunday, December 15, 2024
ہومکھیلشاہین اور انشا کی شادی کب ہوگی؟ شاہد آفریدی نے انکشاف کر دیا

شاہین اور انشا کی شادی کب ہوگی؟ شاہد آفریدی نے انکشاف کر دیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی بیٹی اور شاہین آفریدی کی شادی کی تفصیلات بتا دیں۔
حال ہی میں ایک نجی چینل کو دیئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا آفریدی اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شادی کے مہینے کا انکشاف کر دیا۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ انشا اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی شادی بھی کم عمری میں ہوئی تھی اور اپنی بیٹی اور داماد کے لیے بھی انہوں نے یہی فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا ان کے کہنے پر ہی شاہد آفریدی کے گھر ان کی بیٹی انشا کیلئے رشتہ بھیجا گیا تھا۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا حال ہی میں نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بیصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔