Friday, March 29, 2024
ہومکامرسچینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارتی حجم میں 6 گنا سے زائد اضافہ

چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارتی حجم میں 6 گنا سے زائد اضافہ

رواں سال ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 1997 سے 2021 تک، مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارت کا حجم 50.77 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 360.33 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 8.5 فیصد رہی ہے۔ 2021 کے آخر تک ہانگ کانگ کی مین لینڈ میں سرمایہ کاری 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہانگ کانگ میں مین لینڈ کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 800 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ یوں ایک اہم تجارتی اور سرمایہ کاری چینل کے طور پر ہانگ کانگ کے کردار کو مزید بڑھایا گیا ہے۔
گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تیز رفتار تعمیر کے تحت ایشیا پیسفک خطے میں ایک اہم کاروباری اور تجارتی سروس سینٹر کے طور پر، ہانگ کانگ کی منفرد خوبیاں اور کردار مزید واضح ہوا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین کی مرکزی حکومت نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں ہانگ کانگ کی شرکت اور مجموعی قومی ترقی میں اس کے انضمام کی بھرپور حمایت کی ہے۔ 2013 سے ہانگ کانگ اور مین لینڈ انٹرپرائزز نے مسلسل سات سالوں سے “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے مشاورت کو آگے بڑھایا ہے، جس میں 1,000 سے زیادہ مقامی اداروں نے شرکت کی اور 70 سے زائد سرمایہ کاری تعاون منصوبوں کو فروغ دیا گیا ہے۔