Thursday, April 25, 2024
ہوماسلام آبادخاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش

خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش

ایبٹ آباد (آئی پی ایس) ایبٹ آباد شہر میں 34 سال کی ایک خاتون کے یہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ایبٹ آباد کے جناح انٹرنیشنل ہسپتال کے مطابق ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والی ان خاتون نے نارمل ڈلیوری سے بچوں کو جنم دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام بچے صحت مند ہیں اور نرسری میں شفٹ کردیے گئے ہیں خبرپختونخوا کے محمکہ صحت نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون کا علاج صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ اور صحت نے مذکورہ خاندان کو بچوں کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔

https://twitter.com/Jhagra/status/1449423904875991050

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔