Friday, March 29, 2024
ہومدنیامختلف ممالک کی شخصیات کی چینی عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد

مختلف ممالک کی شخصیات کی چینی عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد

بیجنگ ()
جشن بہار کے موقع پر مختلف ممالک کی شخصیات نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہیں ۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
وینزویلا کے وزیر ثقافت ارنیستو ولیگاس نے کہا کہ وہ تمام چینی عوام کو اس موقع پر خصوصی مبارکباد دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایک کو جشن بہار کے تہوار اور خرگوش کے سال کی مبارکباد دیتے ہیں اور چینی عوام کے لئے اپنے ملک کی جانب سے احترام اور خوشگوار خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ ارنیستو نے کہا کہ وینزویلا کے عوام چینی عوام کے اچھے دوست ہیں اور وہ چینی حکومت اور خاص طور پر عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی اور انسانیت کے پرامن مستقبل میں اہم کردار ادا کیا۔
یونان کے سابق وزیر اعظم پاپاندریو نے چینی عوام،ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے دعا دی کہ چینی عوام کے لیے خرگوش کا سال خوش بخت ، صحت مند اور خوشگوار رہے ۔ یونان کے وزیر سیاحت کیکیلیاکا کہنا تھا کہ ہم اپنے چینی دوستوں کو یہاں سفر کرنے اور یہاں بہترین وقت گزارنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔