Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاعالمی سروے میں 88.1 فیصد افراد کی انسداد وبا کے حوالے سے چین کی کامیابیوں کی پزیرائی

عالمی سروے میں 88.1 فیصد افراد کی انسداد وبا کے حوالے سے چین کی کامیابیوں کی پزیرائی

چین میں شدید بیماری اور اموات کی شرح دنیا میں نسبتاً کم سطح پر ہے
بیجنگ ()
چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این تھنک ٹینک اور چائنا رن مِن یونورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل گورننس اینڈ پبلک اوپینین ایکولوجی نے ایک عالمی سروے کا اہتمام کیا ۔ اس سروے کے نتائج کے مطابق 88.1 فیصد عالمی جواب دہندگان نے گزشتہ تین سالوں میں چین کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے کامیابیوں کی تعریف کی اور 71.6 فیصد افراد نے وبا کی روک تھام کی پالیسیوں میں چین کی ایڈجسٹمنٹ کی مکمل توثیق کی۔ اس عالمی سروے میں دنیا بھر کے 21 ممالک کا احاطہ کیا گی جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی جیسے ترقی یافتہ مغربی ممالک بھی شامل ہیں۔
اب تک دنیا میں نوول کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ چین میں شدید بیماری اور اموات کی شرح دنیا میں نسبتاً کم سطح پر ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران چین کی اقتصادی ترقی کی اوسط سالانہ شرح نمو 4.5 فیصد رہی اور 2022 میں چین کی مجموعی جی ڈی پی نے 120 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا ۔ اس سلسلے میں 86.8 فیصد جواب دہندگان نے چین کے موثر انسدادی اقدامات اور معاشی و سماجی ترقی میں چین کی کامیابیوں کی مکمل توثیق کی۔
چین کے وبا کے خلاف اختیار کردہ اقدامات پر متعدد مغربی میڈیا کی تنقید کے حوالے سے 77.7 فیصد جواب دہندگان نے خیال ظاہر کیا کہ ایسے رویے سیاسی طور پر متعصب ہیں اور مغربی ممالک میں ایسا خیال رکھنے والوں کی تعداد 70 فیصد ہے جبکہ 96.6 فیصد افراد نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔