Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانچیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد،چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی اور سب سے بلند ترین شرح سندھ میں رہی۔پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا شرح کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، 24 گھنٹے میں کورونا کیسزکی قومی شرح 10.18 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کورونا کی بلند ترین 21.70 فیصد شرح سندھ میں رہی۔پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 6.63 ، کے پی میں8.53 فیصد اور بلوچستان میں 6.26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کی شرح 40.91 فیصد ، حیدرآباد میں 26.54 فیصدرہی جبکہ اسلام آباد میں 10.59 فیصد، راولپنڈی میں 13.09 فیصد ریکارڈ ہوئی۔اسی طرح لاہور میں کوروناکیسزشرح11.30فیصد، بہاولپورمیں 6.67، گجرات میں0.46، ملتان 5.26میں فیصد، سرگودھا میں 8.13،فیصل آباد میں 4.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کوئٹہ میں یومیہ کوروناکیسز کی شرح 8.32 فیصد، پشاورمیں 27.99، مردان میں 12.59فیصد، نوشہرہ میں 10.89،ایبٹ آبادمیں 10.61 فیصد ، صوابی میں 5.86 ، بنوں میں 5.60 فیصد رہی۔آزاد کشمیرمیں یومیہ کوروناشرح 13.48، مظفرآباد میں کوروناکیسزکی شرح 26.89، میرپور میں 7.29 فیصد رہی گلگت بلتستان میں4.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔