Saturday, April 20, 2024
ہوماوورسیزروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 3 ارب ڈالر کی ترسیل زر موصول

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 3 ارب ڈالر کی ترسیل زر موصول

اسلام آباد ۔۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم ان کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہے ہیں یہ بات وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حقوق کی فراہمی، ان کے پاور آف اٹارنی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹس کا آن لائن اجراء جیسے حکومتی اقدامات ان کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے دور رس نتائج کے حامل ہوں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی شاندار کامیابی پرتفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر آر ڈی اے کے ذریعے موصول ہو چکی ہیں۔ وزیر اعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آر ڈی اے کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھیجنے کے لیے آن لائن ریئل ٹائم بنیادوں پر سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ترغیت کے لئے مؤثر مارکیٹنگ مہم چلانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔