Friday, March 29, 2024
ہومکھیلاڈانی گروپ نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی

اڈانی گروپ نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی

دبئی ۔۔۔ معروف کاروباری گروپ اڈانی گروپ کے ذیلی ادارے اڈانی اسپورٹس لائن نے یواے ای کی فلیگ شپ ٹی 20 لیگ میں فرنچائز کے مالکانہ حقوق حاصل کرکے فرنچائز کرکٹ میں ایک تاریخی قدم رکھا دیا۔
امارات کرکٹ بورڈ کی طرف سے لائسنس یافتہ، یو اے ای ٹی 20 لیگ ایک سالانہ ایونٹ ہے جس میں چھ فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے مشہور کھلاڑیوں کی مختلف ٹیموںمیں شمولیت متوقع ہے ۔اس کے علاوہ یہ لیگ نوجوان کرکٹرز کو ایک نیا پلیٹ فار م مہیا کرے گی۔ اڈانی اسپورٹس لائن کی طرف سے بیرون ملک کرکٹ کے حوالے سے یہ پہلا بڑا اقدام ہوگاجو کرکٹ کے فروغ میںسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور جس سے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا
یواے ای کی ٹی 20 لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا “یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ ہم بطور فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر یواے ای کی ٹی 20 لیگ کے ساتھ اڈانی گروپ کی وابستگی کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ حصول کارپوریٹس گروپ میں بالکل فٹ بیٹھتا ہے جنہوں نے لیگ میں فرنچائز ٹیم کے حقوق پہلے ہی حاصل کر لیے ہیں۔ اڈانی گروپ کا اعتماد لیگ کے لیے اچھا ہے اور ہم ان کی کاروباری ذہانت سے فائدہ اٹھانے اور اپنی لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور بین الاقوامی معیار کے لیگ کے انعقاد کے لئے پر امید ہیں ۔
پراناو اڈانی، ڈائریکٹر، اڈانی اسپورٹس لائن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
یواے ای ٹی 20 لیگ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں، یو اے ای کرکٹ سے محبت کرنے والے کئی ممالک کا ایک حیرت انگیز امتزاج ہے۔ یہ کرکٹ کی نمائش کو بڑھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ کھیل تیزی سے عالمی سطح پر مقبول ہو رہا ہے اور ہماری موجودگی اڈانی برانڈ کے لیے بھی ایک بہترین بنیاد ہے جو کہ باکسنگ اور کبڈی جیسی لیگوں کے ذریعے ہندوستان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی کہ تمام کھیلو ں کے فروغ کے لئے کام کیا جائے تاکہ ان کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا سکے۔
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ “ہمیں اپنی فرنچائز ٹیم کے مالک کے طور پر ایشیا کے سرکردہ کارپوریٹس میں سے ایک اور اہم کاروباری گروپ کی شمولیت سے بے حد خوشی ہے۔ اس سے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کی مقبولیت اور اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے معروف کاروباری اداروں کی شمولیت خوش آئندہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایسوسی ایشن اڈانی گروپ اور لیگ دونوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔
یواے ای کی ٹی 20 لیگ میں عالمی کرکٹ کے بہترین اور مشہور کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اورنئے آنے والے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے مواقع فراہم کرئے گی ۔