Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانترامڑی میں غیر قانونی مویشی منڈی کیخلاف آپریشن ،مزاحمت پر ڈی ایم اے اہلکار زخمی

ترامڑی میں غیر قانونی مویشی منڈی کیخلاف آپریشن ،مزاحمت پر ڈی ایم اے اہلکار زخمی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے انفورسمنٹ کی جانب سے ترامڑی میں غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف آپریشن ، ڈی ایم اے کا اہلکار زخمی ، اسسٹنٹ کمشنر رورل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھے افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ڈیپارٹمنٹ ڈی ایم اے نے ترامڑی میں غیرقانونی مویشی منڈی کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تو مویشی بیوپاریوں نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈی ایم اے اہلکار کو زخمی کردیا جبکہ سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل زخرف فدا ملک نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھے بیوپاریوں کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا جبکہ پچاس مویشیوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایم اے وئیر ہاوس منتقل کردیا گیا۔ زخرف فدا ملک کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانا غیر قانونی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔