Friday, March 29, 2024
ہومدلچسپگاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر دلہن کی شادی میں انٹری

گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر دلہن کی شادی میں انٹری

نئی دہلی ،ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی اور شادی کی رسومات ہر حوالے سے یادگار ثابت ہوں اور اسی خواہش کو لے کر بھارتی دلہن نے ایک عجیب وغریب اقدام اٹھایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کی دلچسپ انٹری کا واقعہ بھارتی شہر پونے میں پیش آیا جہاں عروسی لباس پہنے اور بغیر ماسک لگاکر بونٹ پر بیٹھی دلہن کو شادی کی تقریب کے لیے جاتا دیکھاجاسکتا ہے جب کہ بائیک پر بیٹھے دو افراد کو کیمرہ تھامے دلہن کی ویڈیو بناتے دیکھاجاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد دلہن سمیت دلہن کے رشتے دار بھی مشکل میں پڑگئے۔بھارتی پولیس کی جانب سے دلہن اور اس کے رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جس کے تحت دلہن سمیت رشتے داروں نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا۔