Monday, April 22, 2024
ہومپاکستانماہ صیام کی آمد سے قبل دوکانوں پر ریٹ لسٹ لگانے کے مساجد میں اعلانات

ماہ صیام کی آمد سے قبل دوکانوں پر ریٹ لسٹ لگانے کے مساجد میں اعلانات

اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسسٹنٹ کمشنرسیکرٹریٹ انیل سعید نے شہراقتدار کے مختلف علاقوں میں کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد جبکہ ماہ صیام کی آمد سے قبل شہریوں کو دوکانداروں کی خودساختہ مہنگائی سے بچانے کیلئے مساجد میں اعلانات کرائے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انیل سعیدنے رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہریوں کو دوکانداروں کی خودساختہ مہنگائی سے بچانے کیلئے دوکانوں کے باہر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے مساجد میں اعلانات کرائے۔ اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے بھی مساجد میں اعلانات کرائے ۔