Saturday, April 20, 2024
ہومکامرسہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں،ترجمان وزیر خزانہ

ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں،ترجمان وزیر خزانہ

ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ گیس کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آ رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوںمیں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15، 20 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔
گیس بحران سے متعلق سوال پر ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔