Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانگلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین بے یارو مددگار،حکمران جی بی کے وسائل بنی گالا کی چوکیداری پر لگا رہے ہیں۔امجدایڈوکیٹ

گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین بے یارو مددگار،حکمران جی بی کے وسائل بنی گالا کی چوکیداری پر لگا رہے ہیں۔امجدایڈوکیٹ

گلگت (آئی پی ایس ) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ رکن اسمبلی سعدیہ دانش اور سینئر نائب صدر جمیل احمد ودیگر کے ہمراہ ھنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین بے یارو مددگار درپدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے لیکن سنگدل حکمران گلگت بلتستان کے وسائل بنی گالا کی چوکیداری پر لگا رہے ہیں سوشل میڈیا میں انکی خوشی کی تصاویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے بنی گالا کی چوکیداری میں کشمیر کو فتح کر لیا گیا ہے یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نمبر گیم کی سیاست کرنیکے بجاے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے ھنگامی فنڈ قائم کرے گئ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیئے کوئ کسر نہیں چھوڑیں گے اور امدادی فنڈ متاثرین پر خرچ کیا جاے گا گورنر گلگت بلتستان سے گزارش کریں گے کہ وہ متاثرین کی فوری امداد کے لیئے وفاقی حکومت کو خط ارسال کرے انہوں نے کہا ہیکہ پیپلز پارٹی نے ریونیو بل میں بعض شکوں کی بھرپور مخالفت کی اور اب بھی شراب بل کی مخالفت کررہے ہیں لیکن شراب کے نشے میں ان پڑھ صوبائی وزراء نے بغیر پڑھے شراب بل کی حمایت کر دی مزہب کے نام پر سیاست کرنیوالی ایم ڈبیلو ایم تحریک اسلامی اور جمعیت علماے اسلام نے شراب افیون کے بل کو ہلال قرار دیکر اپنی سیاست پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جب پیش کردہ بل کی الف ب کا بھی معلوم نہیں تھا تو حمایت کیوں کی گئ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک شخص کی حکومت ہے صوبائی وزیر انکے لیئے ڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں جسکی وجہ سے گلگت بلتستان کا نظام درھم برھم ہو کر رہ گیا ہے بہت جلد گلگت بلتستان کے وسائل بنی گالا کی چوکیداری پر خرچ کرنے والوں سے ایک ایک پای کا حساب لیں گے امجد حسین ایڈوکیٹ نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سبسڈی کی مد میں 20 لاکھ گندم بوریاں تھی اٹا چور حکومت نے گندم کوٹے میں کٹوتی کرکے عوام کو روٹی کے لیئے بھی ترسا دیا ہے اب اٹا چوری کرنیکے لیئے ڈیلر سسٹم کو ختم کرکے سیل پوائینٹ قائم کررہے ہیں عوام اواز بلند کریں پیپلز پارٹی عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گئ اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی سعدیہ دانش سینئر نائب صدر جمیل احمد ناصر میر پیپلز پارٹی گلگت کے صدر زوار فدا حسین سیکرٹری جنرل اشفاق افضل ودیگر شامل تھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔