Thursday, March 28, 2024
ہومگلگت بلتستانڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں محکمہ جات کے سربراہان اور اراکین امن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس ،اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق،محکمہ جات کے سربراہان، اراکین امن کمیٹی اور صدر وجنرل سیکریٹری پریس کلب استور نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ سر دھڑ کا رشتہ ہے۔ اسی حوالے سے 5 فروری سالانہ یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے طوت پر منایا جاتا ہے۔اس...

ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں محکمہ جات کے سربراہان اور اراکین امن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس ،اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق،محکمہ جات کے سربراہان، اراکین امن کمیٹی اور صدر وجنرل سیکریٹری پریس کلب استور نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ سر دھڑ کا رشتہ ہے۔ اسی حوالے سے 5 فروری سالانہ یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے طوت پر منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کو بنیادی مقصد یہ ہے کہ اقوام عالم کی توجہ مرکوز کرانا ہے کہ کشمیر پر بھارت نے ناجائز قبضہ کررکھا ہے اور لاکھوں فوجیوں کو تعینات کرکے کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرکے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھائے جارہے ہیں کے حوالے سے دنیا کو بتانا ہے۔ اس حوالے سے 5 فروری کے روز ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے علی المرتضی چوک عیدگاہ تک نکالی جائے گی۔ریلی میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرینگے اور بھارت سے اظہار نفرت کرتے ہوئے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ دن کی مناسبت سے شہر میں بینزز آویزان کیے جائیں گے جس میں بھارت کے خلاف نعرے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج ہونگے۔ یوم اظہار یکجہتی کے موقع پر نمائشی والی بال میچ کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کے دن کو پورے ملی جش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مقررین تقاریر بھی کرینگے اور دن کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ سر دھڑ کا رشتہ ہے ,ذوالقرنین خان