Thursday, April 25, 2024
ہوماوورسیزمعروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

معروف موسیقار گلوکارسرخیل بپی ممبئ یوفات پا گئے

موسیقار و گلوکار بپی لہری بھارت میں ڈسکو میوزک کے سرخیل بپی ممبئی کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے،69 سالہ بپی لہری نے منگل کی رات لگ بھگ 11 بجے ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں آخری سانس لی۔بپی لہری کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔ وہ جلپائی گوڑی میں مقیم ایک برہمن خاندان میں 27 نومبر 1952 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والدین اپریش لہری اور بانسری لہری کلاسیکی موسیقی کے معروف گلوکار اور موسیقار تھے۔ان کا اصل نام آلوکیش لہری تھا لیکن انھوں نے فلم کے لیے اپنا نام بپی لہری منتخب کیا اور اسی سے مشہور ہوئے۔اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے۔

بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام

بپی لہری نے تین سال کی عمر میں طبلہ بجانا شروع کیا۔ تاہم اپنے فلمی کیریئر میں انھوں نے زیادہ تر پارٹی ڈانس موسیقی ترتیب دی۔انعام سے سرفراز انڈیا کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے بپی لہری کو یاد کرتے ہوئے انھیں ہندی سینما کا ڈسکو کنگ کہا ہے۔بپی لہری بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے اور بھارتی فلمی موسیقی کی دنیا کی سب سے با اثر شخصیات میں سے ایک تھے۔ انہیں 80 اور 90 کی دہائی کے بالی ووڈ ڈسکو کا علمبردار بھی کہا جاتا ہے۔ بپی لہری نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ گانے دئیے جن میں فلم ڈسکو ڈانسر اور نمک حلال وغیرہ کے گانے شامل ہیں۔ ہندی کے علاوہ انہوں نے بنگالی سینما کے لیے بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔

سونے کی بھاری چین اور دھوپ کا چشمہ پہننے کی وجہ

بپی لہری نے اپنی کئی کمپوزیشنز خود بھی گائیں جن میں فلم ڈسکو ڈانسر کا سپر ہٹ گانا کوئی یہاں ناچے ناچے اور فلم صاحب کا گانا پیار بنا چین کہاں وغیرہ شامل ہیں۔ بپی دا اپنے میوزک کے علاوہ سونے کی بھاری چین اور دھوپ کا چشمہ پہننے کی وجہ سے بھی مشہور تھے، یایوں کہہ لیں کہ یہ دونوں چیزیں ان کی شخصیت کی پہچان تھیں۔انھوں نے 2020 میں فلم باغی 3 کے لیے میوزک دیا جو کہ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔بالی ووڈ کے عظیم گلوکار و اداکار کشور کمار لیجنڈری موسیقار بپی لہری کے ماموں تھے، وہ کشور کمار کو ماما جی ہی کہہ کر پکارتے تھے۔

کشور کمار نے اپنے پورے کیریئر میں بپی لہری کو سپورٹ کیا اور دونوں نے مل کر چلتے چلتے، انتہا ہو گئی، پگ گھنگرو بند جیسے سپر ہٹ گانے بنائے۔کشور کمار کی موت کے بعد بپی لہری نے میوزک ڈائریکشن چھوڑنے کا بھی سوچا تھا لیکن پھر یہ فیصلہ ترک کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔