Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانمریم نواز کی 2 آڈیو لیکس کا معاملہ،درخواست پر پیمرا کل سماعت کرے گا

مریم نواز کی 2 آڈیو لیکس کا معاملہ،درخواست پر پیمرا کل سماعت کرے گا

:مریم نواز کی 2 آڈیو لیکس

مریم نواز کی 2 آڈیو لیکس کا معاملہ ،رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کی درخواست پر پیمرا کل سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کل سوا دو بجے پیمرا ہیڈ کوارٹر میں ہو گی۔ پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ پیمرا کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف دیں گی۔

:عالیہ حمزہ مریم نواز کو بھی طلب کرنے کا مطالبہ

عالیہ حمزہ مریم نواز کو بھی طلب کرنے کا مطالبہ کریں گی۔ میڈیا مالکان سے متعلق آڈیو اور مریم نواز، پرویز رشید کی گفتگو سے متعلق درخواست دائرکی گئی مریم نواز نے اپنی آڈیو کی تصدیق بھی کی تھی۔ مریم نواز آڈیو میں میڈیا مالکان کو احکامات دے رہی تھیں۔ عالیہ حمز ہ پرویز رشید اور مریم نواز نے اپنی گفتگو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، عالیہ حمزہ عالیہ حمزہ لیگی نائب صدر مریم نواز کو جرمانے کی استدعا کریں گی۔

عالیہ حمزہ میڈیا مالکان سے بھی آڈیو سے متعلق پوچھنے کی استدعا کریں گی، عالیہ حمزہ نے کہا کہ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کیسا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سنہ 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو آٹھ سال قید اور بیس لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھی اسی مقدمے میں گیارہ سال قید اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ عدالت نے مریم نواز اور ان کے شوہر کا مقدمہ الگ کر دیا تھا۔

https://ips.media/