Tuesday, April 16, 2024
ہومگلگت بلتستانلینڈ ریفارمز پر اپوزیشن ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے، خالد خورشید

لینڈ ریفارمز پر اپوزیشن ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے، خالد خورشید

سکردو(سب نیوز)وزیراعلی خالد خورشید نے کچورا پاور ہاو¿س فیز تھری کی مشینری کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے نئی مشینری کی تنصیب میں غیر معمولی تاخیر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا اور محکمہ برقیات کے چیف انجینئر سے استفسار کیا کہ فیز تھری کی مشینری کی تنصیب میں تاخیر کیوں ہورہی ہے اس کی وجہ کیا ہے معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس کی تحقیقات کرکے مجھے چند روز میں رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو سزا تجویز کی جاسکے فیز تھری میں جلد نئی مشینری نصب ہونی چاہیئے تاکہ بجلی بحران پر قابو پایا جاسکے انہوں نے کہاکہ سکردو میں آئندہ ایک دو روز میں ہر گھر کو پانچ سے چھ گھنٹے بجلی دینا ہوگی سکردو کے ہر گھر کو پانچ سے چھ گھنٹے روزانہ بجلی ملنی چاہیئے اس کیلئے جتنے بھی وسائل درکار ہونگے ہم فراہم کریں گے بجلی کی لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں ہوگی اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی اور دیگر رہنماو¿ں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید نے کہاکہ سکردو میں پانی اور بجلی کے مسائل کا احساس ہے ذمہ دار حکام کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں انشاللہ ایک دو روز میں بہتری محسوس کریں گے ہم عوام کی خدمت کیلئے بیٹھے ہیں کبھی انہیں تنگ نہیں کریں گے ماضی میں پاور جنریشن بڑھانے کیلئے کسی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہم کام کرنا چاہتے ہیں مگر وفاق روڑے اٹکا رہا ہے وفاقی حکومت خود کچھ کررہی ہے اور نہ ہی ہمیں کرنے دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ لینڈ ریفارمز بل حتمی نہیں ہے اس میں ترامیم بھی ہوسکتی ہیں ہم ہر ضلع کے عوام سے تجاویز مانگ رہے ہیں حتمی بل تب آئے گا جب سب کا اتفاق رائے طے ہوگا اور تمام جگہوں سے تجاویز آئیں گی ہم نے اپوزیشن کو بھی اس بابت مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے مگر اپوزیشن والے ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں یہ لوگ مجوزہ قانون کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اس کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں ہے کسی کو بل کے کسی نکتے پر اعتراض ہے تو ہمارے ساتھ شیئر کرے ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ ہمارے پاس آنے کے بجائے اپوزیشن والے میڈیا میں شور شرابہ کریں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی شیخ علی محمد کریمی کا چو ولایت مولانا اسحاق ابراہیم آزاد نے وزیراعلی خالد خورشید سے کہاکہ سکردو اس وقت اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے مسئلے کا پائیدار حل نکالا جائے انہوں نے وزیراعلی سے کہاکہ لینڈ ریفارمز بل پر ہمیں شدید تحفظات ہیں بل میں شامل قابل اعتراض چیزیں فوری حذف کی جائیں ہم اپنا ڈرافٹ دیں گے اس کو شامل کیا جائے عوامی امنگوں کے مطابق بل تیار کیا جائے بصورت دیگر حکومت کیلئے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔