Friday, April 19, 2024
ہومشوبزسجل علی کو کھانے میں کون سی سبزی پسند ہے؟

سجل علی کو کھانے میں کون سی سبزی پسند ہے؟

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی عموما سوشل میڈیا پر انٹرویوز اور پرستاروں سے بات چیت سے گریز کرتی ہیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے پرستاروں کے سوالات کے جواب دیے۔سجل نے بتایا کہ انہیں کھانے میں بھنڈی پسند ہے اور وہ اداکاری میں خواتین کے مضبوط کرداروں کو پسند کرتی ہیں۔سجل نے جمائما خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ میں بھی کام کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ جمائما مجھے بہت ہی اچھے مزاج کی خاتون لگیںِ، ان کے ساتھ کام کا تجربہ بہترین رہا۔سجل علی نے اداکارہ رمشا خان کے بارے میں کہا کہ بہت پیاری ہے، محنتی، بہادر اور خیال رکھنے والی ہے۔ سجل علی نے اپنے پسندیدہ کھانے کے بارے میں بتایا کہ انہیں کھانے میں بھنڈی پسند ہے۔