Friday, April 19, 2024
ہوماوورسیزتنہا مسافر خواتین مدینہ میں محفوظ ترین اور پیرس غیرمحفوظ شہر قرار

تنہا مسافر خواتین مدینہ میں محفوظ ترین اور پیرس غیرمحفوظ شہر قرار

تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ایک برطانوی ادارے نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ مدینہ دنیا کا محفوظ ترین شہر اس اعتبار سے بھی ہے یہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے۔ ادارے نے فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔

ادارے نے اپنی تحقیق متعدد بنیادوں پر کی ہے جن میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنا شامل ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی ہے، تیسرے نمبر پر دبئی ہے، چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے جبکہ پانچویں نمبر پر چین کا شہر مکا ہے۔