Thursday, March 28, 2024
ہومتعلیماعلیٰ تعلیمی خدمات کے اعتراف میں محمد مرتضیٰ نور کے لئے ایوارڈ

اعلیٰ تعلیمی خدمات کے اعتراف میں محمد مرتضیٰ نور کے لئے ایوارڈ

گزشتہ 25 برس سے اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں گراں قدر خدمات

اعلیٰ تعلیمی خدمات سر انجام دینے کے اعتراف میں محمد مرتضیٰ نور ، نیشنل کو آرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز کو بہترین کار کردگی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بین الاقوامی نوعیت کا ایوارڈ نیشنل سٹوڈنٹس سو سائیٹیز کی تقریب رونمائی کے موقع پر مشیر وزیراعظم برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر شائستہ سہیل نے پیش کیا۔

محمد مرتضیٰ نور ملک بھر میں اعلی تعلیم کی بہتری کے لیے وائس چانسلرز سمیت ملک بھر کی جامعات کو متحرک کرکے اعلی تعلیم ، سماجی علوم اور طلبہ کو مختلف مواقع دینے کے لیے ہر دم کوشاں رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ ایک بین الاقوامی ادارے نے انہیں پاکستان بھر میں سماجی علوم کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا ہے۔اس موقع پر ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز ،

ماہرین تعلیم ، سماجی و علمی شخصیات کی جناب سے اعلی تعلیم کی بہتری کے لیے کی جانے والی تمام کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیاگیا کہ مستقبل میں بھی مرتضیٰ نور اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

https://ips.media/