Saturday, April 20, 2024
ہومکالم وبلاگزبلاگز‏ فائیو آئی اینٹلیجنس اتحاد

‏ فائیو آئی اینٹلیجنس اتحاد

تحریر: محمد حارث ملک زادہ
: ‎@HarisMalikzada
اکثر اوقات ہم فائیوآئی کا ذکرسنتے ہیں، فائیو آئی (پانچ آنکھیں) پڑھنے یا کسی سے سننے پر تو بظاہر کسی انسان یہ جانور کی پانچ آنکھیں ہیں سا معلوم ہوتا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں یہ ایک بین الاقوامی طور پر پانچ مغربی ممالک کی اینٹیلیجنس ایجنسیس(خفیہ ایجنسی ) کا اتحاد ہے۔ان پانچ ممالک میں امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، اس اتحاد کو زیادہ تر ” فائیوآئی اینٹیلیجنس آلائنس” کہا جاتا ہے۔جنگ عظیم دوم کے بعد سن 1941ء میں امریکہ اور برطانیہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، جس میں 1943ء میں مزید تعاون بڑھایا گیا، اس معاہدہ کو” اٹلانٹک چارٹر” کانام دیا گیا۔ سن 1948 ءمیں اس معاہدے میں توسیع کی گئی جس میں کینیڈا ، اس کے بعد ناروے 1952ء ، ڈنمارک 1954ء، مغربی جرمنی1955 ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سن 1956ء میں شامل ہوئے تھے، ان ممالک نے اتحاد میں “تیسرے فریق” کے طور پر حصہ لیا۔ لیکن 1955ء کے بعد مستقل اتحاد کی شکل کا وقت آیا تو امریکہ اور برطانیہ کے معاہدے ” اٹلانٹک چارٹر “کے نئے ورژن میں باضابطہ طور پر پانچ آنکھوں والے ممالک کو تسلیم کیا گیا۔ اس میں شامل تین ممالک کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دولت مشترکہ کا حصہ ہے اور آج بھ ملکہ برطانیہ آئینی طور پر ان تینوں مملکوں کی ملکہ ہیں۔
فائیوآئی اتحاد کا آغازکی وجہ برطانوی اور امریکی کوڈ توڑنے والوں اسٹیبلشمنٹ کے درمیان خفیہ ملاقاتیں ہیں، برطانوی اور امریکی ایجنسیوں نے انتہائی خفیہ معلومات شیئر کیں خاص طور پر جنگِ عظیم دوم میں برطانیہ کا جرمن “اینگما ” خفیہ کوڈ کو توڑنا اور امریکہ کا ” جاپانی پرپل “خفیہ کوڈ کو توڑنا شامل ہے۔17 مئی 1943 کو برطانیہ اور امریکہ کمیونیکیشن انٹیلی جنس معاہدہ ہے ، برطانیہ اور امریکہ کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کے لیے دستخط کیے تھے۔
فائیوآئی کافی متحرک اور گہرا نیٹ ورک ہے اس نے کافی جنگوں میں کردار ادا کیا ہے جن میں سرد جنگوں روس ، ویتنام ، فاک لینڈ کی جنگ، گلف جنگ، نائن الییون کے بعد افغانستان میں اور جنگوں کے علاوہ سب سے اہم 2018 ء سے چین اہم ایجنڈا بنا ہوا ہے۔ جیسا کہ فائیوآئی کی نگرانی کی صلاحیتیں تکنیکی ترقی کے ساتھ رفتار بڑھانے کیلئے بڑھتی جا رہی ہیں ، ایک عالمی نگرانی کا نظام آہستہ آہستہ تیار کیا گیا ہے تاکہ قومی سرحدوں کے پار پوری آبادیوں کے مواصلات پر قبضہ کیا جا سکے۔ فائیوآئی جنگوں کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف طرح کے مختلف میدان سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیات پر نظر رکھے ہوئے تھی جو مندرجہ ذیل یہ ہیں
چارلی چپلن
ایک برطانوی کامیڈین چارلی چپلن اپنی اسکرین پرسنل “دی ٹرامپ” کے ذریعے فلم انڈسٹری کی ایک اہم شخصیت بن گیا۔ کمیونزم سے مبینہ تعلقات کی وجہ سے ، 1950 کی دہائی کی میں ایم آئی کے 5 ایجنٹس نے نگرانی میں رکھا ، جنہوں نے ایف بی آئی کی جانب سے چارلی چپلن کو امریکہ سے نکالنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر کام کیا۔
شہزادی ڈیانا
لینڈ مائنز کے بین الاقوامی استعمال کی سخت مخالف شہزادی آف ویلز کو فائیو آئی نے نگرانی میں رکھا ، جس نے ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ایک خفیہ فائل شہزادی پر مرتب کی۔
نیلسن منڈیلا
ایک جنوبی افریقی جس نے 1994 سے 1999 تک جنوبی افریقہ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، نیلسن منڈیلا کو ناقدین نے دہشت گرد قرار دیا اور برطانوی ایجنٹس کی نگرانی میں رکھا گیا۔ 1962 میں ، منڈیلا کو گرفتار کیا گیا جب ان کی سرگرمیوں کی تفصیلات سی آئی اے نے اٹھا کر مقامی حکام کے حوالے کی۔
انجیلا مرکل
ایک جرمن سیاستدان ، ریسرچ سائنسدان اور سن 2005ء سے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے فون رابطوں کی نگرانی کی ، جو کہ فائیو آئی کے نگرانی پروگرام کا حصہ ہے۔
مشہور شخصیات کے علاوہ فائیو آئی نے مختلف بین الااقوامی اداروں اور مختلف ممالک کی کمپنیوں کی نگرانی کی جن میں ائرلائنز میں روس کی ایرو فلوٹ، صحافت میں قطر کا ادارہ الجزیرہ ، بنکنگ میں امریکہ کے ماسٹر کارڈ ، سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن ، ویزا ، فرانس کی ملٹی نیشنل کمپنی تھیلس گروپ ، پیٹرولیم کمپنیوں میں پیٹروبراس ،برازیل کی اور فرانس کی مشہور کمپنی ٹوٹل ، انٹر نیٹ میں گوگل اور یاہو، عالمی اداروں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ، اقوام متحدہ کے انسٹی ٹیوٹ برائے تخفیف اسلحہ کی تحقیق ، اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام ، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ، یونیورسٹیوں میں چین سنیوا یونیورسٹی ، یروشلم عبرانی یونیورسٹی میں ریکا انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسرائیل شامل ہیں جو کہ ماضی میں حال میں فائیو آئی اتحاد کی نگرانی میں تھے۔